سیاسیات
’سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیاں‘، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو نوٹس جاری

ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے نوٹس جاری کردیا۔
سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 17 جولائی کو این سی سی آئی اے دفتر میں ذاتی طور پر پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، متن کے مطابق طلبی کا مقصد علیمہ خان سےان کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرنا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
نوٹس کے مطابق مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کےخلاف سخت کارروائی کا انتباہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایاجائےگا۔