سیاسیات
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل، تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس منظور کرتے ہوئے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔
جمشید دستی کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کرلی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دی ہیں۔