سیاسیات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کی رہائی کیلئے90 دن کی تحریک کا الٹی میٹم دے دیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ ملک میں دہائیوں سے ادارے اور پارٹیاں مسلّط ہیں، جو مافیا کا روپ دھار چکے ہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے 90 دن کی تحریک کا الٹی میٹم بھی دے دیا۔

لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت پنجاب اور کے پی کی پارلیمانی پارٹی کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں 5 اگست سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے حوالے سے مشاورت اور حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیاست خود دار نظریے کے تحت شروع کی تھی، مارشل لاء لگا کر ملک کی جمہوریت کا ستیاناس کر دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جنہوں نے جمہوریت کو تباہ کیا ان کو اپنی کسی بات پر ندامت نہیں، اُلٹا تشدد اور بلیک میل کرتے ہیں، عمران خان بے گناہ جیل میں ہیں، وہ نظام کی بہتری اور ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی مقبولیت 93 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچا تھا،

جواب دیں

Back to top button