بین الاقوامی
ایرانی سپریم لیڈر جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی متبہ منظر عام پر آگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شب عاشور کی مجلس میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر عزاداروں نے فلک شگاف نعروں سے آیت اللہ خامنہ کا استقبال کیا۔
واضح رہے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ایرانی جوابی کارروائی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔