بین الاقوامیخبریں
غزہ پارلیمنٹ پر اسرائیلی افواج کا قبضہ ہوچکا٬ اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے پیر کو کہا کہ حماس غزہ کی پٹی پر اپنا کنٹرول کھو چکی ہے، کیونکہ اسرائیلی دفاعی افواج غزہ شہر پر مکمل قبضہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے غزہ کے سیاسی ادارے پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کا دعوی’ بھی کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کی کوئی ایسی طاقت نہیں جو ہماری افواج کو روک سکے۔ ہماری۔افواج ہر مقام پر پیش قدمی کر رہی ہیں۔ حماس تنظیم غزہ میں کنٹرول کھو چکی ہے: دہشت گرد جنوب کی طرف فرار ہو رہے ہیں، شہری حماس کے ٹھکانوں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہیں حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے،