پاکستان

صوبہ پنجاب میں الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگ کا انعقاد

الیکشن کمیشن نے ووٹرلسٹوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے اور تمام اہل شہریوں کی ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اس مہم کے تحت صوبہ پنجاب کے 25اضلاع میں نادرا کے تعاون سے موبائل رجسٹریشن وین اوور دیگرر ذرائع سے شناختی کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان اضلاع میں خاطر خواہ تعداد میں ایسی آبادی موجود ہے جن کے شناختی کارڈ نہیں بنے اور وہ رجسٹرڈ ووٹر نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کی ٹریننگ کا پہلا سیشن صوبائی الیکشن کمشنرآفس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ووٹر رجسٹریشن میں مرد اور خواتین کے درمیان فرق کوکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کے شناختی کارڈز بنائیں جائیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جینڈر ونگ نے ووٹررجسٹریشن کمپین فیز5 کے نام سے پلان مرتب کیا ہے جسکے تحت پنجاب کے 25 اضلاع میں خصوصی حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس پلان پر عمل درآمد کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے علاوہ مقامی سی ایس اوز اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکتب فکر کو حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، تاکہ مرد و خواتین کے درمیان ووٹ کے فرق کو ختم کیا جائے

جواب دیں

Back to top button