پاکستان

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر 74 افراد گرفتار کیے جاچکے، محکمہ داخلہ پنجاب

محکمہ داخلہ پنجاب کے سائبر پٹرولنگ سیل نے 932 سوشل میڈیا لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ کردیے، سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پرپنجاب میں چوہترافراد گرفتارکیےجاچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سائبرپٹرولنگ سیل سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ اوراشتعال انگیز مواد کی مانیٹرنگ کررہا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس، ڈی جی پی آر، پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پر فوری کارروائی کی جارہی ہے، سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل سپیشل برانچ سے مستقل رابطےمیں ہے، سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناہے کہ شہری سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور فرقہ وارانہ مواد ہرگز شیئر نہ کریں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے یوم عاشور تک سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت سیکیورٹی اقدامات کا حکم دے رکھا ہے جن جن میں صوبے بھر میں فوج کی تعیناتی بھی شامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button