خبریںسپیشل رپورٹ

طلبہ کیلئے کون سے ممالک اور یونیورسٹیز بہترین ہیں؟

پاکستانی طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد تعلیم کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے کی خواہاں ہے، گزشتہ چند سال کے دوران ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ان طلباء کا مقصد وہاں تعلیم کے ساتھ بہتر ملازمت کا حصول بھی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحتیوں سے اپنے معاشی مستقبل کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔

اس حوالے سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختیار احمد نے طلباء و طالبات کو مفید مشوروں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چند سال کے دوران سامنے آنے والے ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر طلباء و طالبات اور ان کے والدین مستقبل کے حوالے سے خدشات کا شکار ہوہے ہیں اور اس کا کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔

آئی ٹی ایجوکیشن میں اسکالر شپ سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ مختلف ترقی یافتہ ممالک کی کمپنیاں چاہتی ہیں کہ پاکستانی گریجویٹس کی خدمات حاصل کی جائیں اور اس کیلئے وہ ہم سے باقاعدہ رابطے میں رہتی ہیں۔

اسکالر شپ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، چین، جرمنی، برطانیہ، روس اور ہنگری نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالر شپس کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔

ڈاکٹر مختیار احمد نے بتایا کہ جو بھی اسکالر شپ آتی ہیں ان کو تمام ذرائع ابلاغ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی طالب علم اس سے استفادہ لے سکے۔

جواب دیں

Back to top button