پاکستان
جرنلسٹ پروٹیکشن بل منظور, صحافی کو دھمکی دینا یا تشدد کرنا اب ناقابلِ ضمانت جرم قرار

صحافی کو دھمکی دینا یا تشدد کرنا اب ناقابلِ ضمانت جرم قرار، جرنلسٹ پروٹیکشن بل منظور
پارلیمنٹ نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم قانون، "جرنلسٹ پروٹیکشن بل” منظور کر لیا ہے، جس کے تحت صحافیوں کو ان کے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے، زبانی یا جسمانی دھمکیاں دینے، یا ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نئے بل کے مطابق:
کسی بھی صحافی کو زبان درازی، گالم گلوچ یا تشدد کا نشانہ بنانے پر ناقابلِ ضمانت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ذرائع (Sources) کے بارے میں معلومات لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کو بھی جرم تصور کیا جائے گا۔
صحافی کو پیشہ وارانہ کام سے روکنے یا ڈرانے دھمکانے پر ملوث شخص یا ادارے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔