جرم و سزا

پولیس نے غیرملکی خاتون کی لاش ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہونے والے شخص کا سراغ لگالیا

لاہور پولیس نے غیرملکی خاتون کی لاش ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہونے والے شخص کا چند گھنٹوں میں ہی سراغ لگا لیا۔

ملزم گذشتہ رات نشتر کالونی کی حدود میں واقع ہسپتال میں غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت چومبا کیرن کے نام سے ہوئی جس کا تعلق زیمبیا سے ہے، ایک شخص کرائے کی گاڑی میں غیرملکی خاتون کو لایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی موت کی تصدیق ہونے پر ملزم لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا جب کہ خاتون کی روم میٹ کو تلاش کرکے تحقیقات آگے بڑھائی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ خاتون کو ہسپتال چھوڑ کر جانے والا شخص مقتولہ کا ساتھی ولیری کومبو تھا، ملزم اور مقتولہ نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھے۔

جواب دیں

Back to top button