بین الاقوامی

مسلم ممالک اسرائیل پر مؤثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے ’زہریلے پروپیگنڈے‘ کو نظر انداز کرنے اور مذاکرات پر زور دینے کی اپیل کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے امریکا کے ساتھ نئے جوہری مذاکرات سے قبل کیے گئے، جن کا مقصد ان مذاکرات کو سبوتاژ کرنا تھا، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل نہیں کرنا چاہتا۔

استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے ان ممالک سے اپیل کی، جو اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، کہ وہ اسرائیل کے ’زہریلے پروپیگنڈے‘ پر کان نہ دھریں، اور وسیع تر جنگ کو روکنے کے لیے بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں۔

انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر اسرائیل کے خلاف مؤثر پابندیوں کے نفاذ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

جواب دیں

Back to top button