بین الاقوامی

حملہ آور کوئی بھی ہو، ایرانی قوم اسے ناک آؤٹ کردے گی، جواد ظریف

ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ حملہ آور کوئی بھی ہو، ایرانی قوم اسے ناک آؤٹ کردے گی، نسل کش بزدل کو علم ہی نہیں اس نے کس چیز کا آغاز کیا، یقیناً تہران یہ فیصلہ کرے گا اس جنگ کو ختم کیسے کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اس کے غیر مہذب گروہ طاقت کے نشے میں اندھے ہوگئے ہیں، ایران نے 3 صدیوں میں کسی ملک پر حملہ نہیں کیا مگر ایران نے ابھرنے کی ناقابل یقین قوت بن کر دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن حملہ آور کوئی بھی ہو، ایرانی قوم اسے ناک آؤٹ کردے گی جب کہ نسل کش بزدل کو تو علم ہی نہیں کہ اس نے کس چیز کا آغاز کیا ہے۔

سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عمارتیں گرائی جاسکتی ہیں مگر علم کبھی تباہ نہیں کیا جاسکتا، خاص طور پر جب 9 کروڑ محب وطن اور مخلص لوگ موجود ہوں۔

واضح کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی مگر یقینا فیصلہ ایران ہی کرے گا کہ اسے ختم کیسے کیا جانا ہے۔

جواب دیں

Back to top button