بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق حتمی فیصلہ 2 ہفتوں میں کریں گے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق حتمی فیصلہ 2 ہفتوں میں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دو ہفتوں میں یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا امریکا براہ راست ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہو گا یا نہیں۔

صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ آیا ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں مذاکرات کے امکانات موجود ہیں؟

جس پر ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ایران سے مذاکرات کا موقع نکل بھی سکتا ہے اور نہیں بھی، صدر ٹرمپ اگلے 2 ہفتوں میں اس سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان پڑھ کر سنایا۔

جواب دیں

Back to top button