بین الاقوامی

اسرائیل کی فوجی مدد سے خبردار کرتے ہیں ، امریکہ اس بارے میں سوچے بھی نہ : روس

روس نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کی براہ راست فوجی امداد فراہم نہ کرے، اس لیے کہ ایسا اقدام مشرق وسطیٰ کے استحکام کو نقصان پہنچائے گا۔

روسی وزارت خارجہ نے آج بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ "ہم امریکا کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو براہ راست فوجی امداد فراہم نہ کرے، حتیٰ کہ اس بارے میں سوچے بھی نہ”۔

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو براہ راست فوجی امداد ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ کی صورت حال کو بنیادی طور پر عدم استحکام کا شکار کر سکتی ہے، جب کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان چھٹے دن بھی فضائی حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی "انٹرفیکس” نے ریابکوف کے حوالے سے کہا کہ روس امریکا کو ایسی امداد فراہم کرنے یا اس پر غور کرنے سے خبردار کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماسکو اسرائیل اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

جواب دیں

Back to top button