بین الاقوامیخبریں
امریکہ کا فوجی طیارہ بحیرہ روم میں گِر گیا

امریکہ کا فوجی طیارہ 10 نومبر کو بحیرہ روم میں گِر گیا ہے۔
جرمنی کے شہر سٹاٹ گارٹ میں امریکہ یورپی کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعہ کی شام مشرقی بحیرہ روم میں تربیتی کاروائیوں کے دوران امریکی فوجی طیارے کو حادثہ پیش آیا اور طیارہ گِرکر تباہ ہو گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ کنبے کے احترام میں حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس میں مخاصمانہ کاروائی کا عمل دخل دِکھائی نہیں دے رہا۔
واضح رہے کہ غزّہ پر اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد امریکی فوج نے 2 ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہازوں سمیت بحیرہ اسود میں بھاری عسکری تعیناتی کر دی تھی۔ علاقے میں تشکیل دی گئی فضائی راہداری کے ذریعے اسرائیل کو ایمونیشن کی ترسیل اور بھاری فوجی مشقیں شروع کر دی گئی تھیں۔