بین الاقوامی

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ: فلسطینی عوام کا جشن، سڑکوں پر نکل آئے

ایران  کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد غزہ میں فلسطینی عوام جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی حملوں میں 15 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر اپنے جوابی حملوں کو آپریشن وعدہ صادق 3 کا نام دے دیا۔

غزہ میں فلسطینی عوام ایران کی جوابی کارروائی پر سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

جواب دیں

Back to top button