تصاویر: ایرانی میزائل حملے میں تل ابیب میں عمارتوں کے تباہ ہونے کے مناظر

ایران نے ڈیڑھ سو سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ایک گھنٹے میں 3 وقفوں کے ساتھ 150 سے 200 میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔
پہلے حملےمیں 100 اور دوسرے وار میں 50 میزائل داغے گئے جبکہ تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے ہیں۔
اسرائیل کا دارالحکومت دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام نے امریکا کی مدد سے کئی ایرانی میزائل فضا میں تباہ کیے مگرکئی ایرانی میزائل تل ابیب میں مختلف اہداف پر گرے جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے ایک میزائل اسرائیل کی وزارت دفاع پر بھی مارا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جن اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ان میں اسرائیل کے فوجی اڈے، قومی سلامتی کی وزارت بھی شامل ہے۔
ایرانی حملوں میں کم سے کم 48 افرادزخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔؎
ایرانی خفیہ ایجنسی کے مطابق نیواتم ائیربیس پر حملے میں کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔