اسرائیل پر حزب اللہ کا میزائل حملہ، اسرائیلی کاروں کو آگ لگ گئی

لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی ٹینکوں پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملے کے نتیجے میں تقریبا نصف درجن اسرائیلی زخمی ہو گئے ہیں، ان زخمیوں میں سے میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ میزائل حملہ لبنان کے سرحدی علاقے سے اسرائیل کے اندر کی طرف اتوار کے روز کیا گیا ہے۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس کے ترجمان کے ان زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ صرف ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے اسرائیلی فوج نے اس میزائل حملے کے بعد حزب اللہ کو توپ خانے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حزب اللہ کا بھی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی علاقے میں لبنان سے ہونے والے میزائل حملے کے نتیجے میں سڑک پر موجود اسرائیلوں کی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ اس آگ لگنے کی ‘فوٹیج’ بھی دکھائی گئی ہے۔
واضح رہے لبنانی ملیشیا کے سربراہ حسن نصراللہ نے نے کہا تھا اسرائیل کے خلاف لبنانی سرحد سے اسرائیل کے خلاف محاذ گرم رکھا جائے گا۔