کھیل

سابق کپتان ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔

پاکستانی خواتین ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والی ملک کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔

انہوں نے 2018 میں خواتین کی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس ٹیم کی قیادت کی جس نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

ثنا میر کا عروج پاکستانی خواتین کے لیے کھیلوں کے مواقع میں اضافے کے ساتھ ہوا جنہیں 2000 کی دہائی کے اوائل تک کھلے میدانوں میں کھیلنے کی اجازت نہیں تھی۔

ثنا میر نے 2005 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے 226 بین الاقوامی میچ کھیلے، وہ ان نو خواتین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے ون ڈے میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کیں اور 1000 رنز بنائے۔

ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے دو ورلڈ کپ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیا۔

آج آئی سی سی نے جن سات نامور کرکٹرز کو شامل کیا ان میں وہ بھی شامل تھیں، دیگر میں بھارت کے ایم ایس دھونی، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری، انگلینڈ کی سارہ ٹیلر اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ شامل ہیں۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے لندن کے ایبی روڈ اسٹوڈیوز میں ایک شاندار تقریب میں ہال آف فیم کے نئے اراکین کا خیرمقدم کیا۔

جے شاہ نے اس موقع پر کہا کہ آئی سی سی ہال آف فیم کے ذریعے، ہم کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کے قابل ذکر کیریئر نے کرکٹ کی وراثت کو تشکیل دیا اور نسلوں کو متاثر کیا۔

جواب دیں

Back to top button