بین الاقوامی

پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین اور اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی مشن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پاکستان کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے۔

علاوہ ازیں، پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے، جو قرارداد 1373 کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے جو 2001 میں منظور کی گئی تھی۔

پاکستان کی اقوام متحدہ میں مشن کی جانب سے ان تعیناتیوں کو اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات (آئی ڈبلیو جی) اور حال ہی میں قائم ہونے والے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے پابندیوں کا شریک چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button