بین الاقوامی
اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین اسکول پر وحشیانہ بمباری، 52 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے پناہ گزین اسکول پر وحشیانہ بمباری کی گئی ، فضائی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ پیر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 52 افراد شہید ہو گئے، جن میں 33 فلسطینی وہ شامل ہیں جو ایک اسکول میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسکول میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل تھے، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جگہ مبینہ طور پر دہشت گردوں کے زیر استعمال تھی۔
اس کے علاوہ غزہ کے دیگر علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے۔
دوسری جانب قطر میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف غزہ جنگ بندی معاہدےمسودے پر متفق ہوگئے۔