بین الاقوامیخبریں

قطر نے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری اسلامی عرب سربراہی اجلاس میں 57 اسلامی ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں اور غزہ پر اسرائیلی بمباری پر غور کر رہے ہیں۔

قطر کے امیر تمیم بن الثانی نے مستقل جنگ بندی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے اسرائیلی اور دیگر ممالک کے شہریوں کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ دوحہ کا ان یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات اور رہائی سے متعلق اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

قطر کے امیر نے اسرائیل کی عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر مذمت کی اور ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا کہ حماس نے ہسپتالوں کے نیچے سرنگیں بنا رکھی ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے کہا ہے کہ حماس عام شہریوں کو ڈھال بنا رہا ہے اور ہسپتالوں اور صحت مراکز کے نیچے اور قریب سرنگیں بنائے ہوئے ہے۔

قطر کے امیر نے کہا کہ عرب اور مسلم ممالک اسرائیلی کے خلاف مذمتی قرارداد جاری کرنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ اسرائیل کو غزہ میں مزید کارروائیوں سے باز رکھنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

جواب دیں

Back to top button