پاکستانخبریں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کئی ہفتے بعد 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر12ارب 61کروڑ40لاکھ ڈالر جبکہ سرکاری ڈالر ذخائر 40لاکھ ڈالربڑھ کر7ارب 51کروڑ 20لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کھاتے داروں کے ڈالرڈپازٹس5ارب 10کروڑ 30لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button