بین الاقوامی

خرگوش کے انجن میں گھسنے سے اُڑتے طیارے میں آگ لگ گئی

امریکا کی یونائیٹڈ ائیرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی جس کے باعث طیارہ اڑتے ساتھ ہی لینڈ کروانا پڑا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا سبب ایک خرگوش بنا جو ٹیک آف کرنے سے قبل رن وے پر موجود تھا اور وہ جہاز کے انجن میں گُھس کے بیٹھ گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ائیر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگز کے مطابق فلائٹ یو اے 2325 نے ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اس نے ایڈمنٹن جانا تھا جب اچانک اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

دوسری جانب نیو یارک پوسٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول لائیو کی آڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جہاز کا عملہ انجن میں لگنے والی آگ کے معائنے کے لیے کہہ رہا ہے جب کہ پائلٹ بتاتا ہے کہ یہ خرگوش کے ٹکرانے کی وجہ سے لگی۔

ائیرپورٹ ٹریفک کنٹرول ریڈیو پر کہہ ریا ہے ’یونائیٹڈ 2325 ایسا لگتا ہے کہ آپ کے انجن سے کوئی چیز ٹکرائی ہے اور اس سے شعلے نکل رہے ہیں‘، جس پر جہاز کے عملے کا ایک رکن جواب دیتا ہے کہ ’ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے اپنا ایک انجن کھو دیا ہے‘۔ پائلٹ کی آواز آتی ہے کہ ’خرگوش نے انجن نمبر دو کو، یہ اسی کی وجہ سے ہوا‘۔

ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جب خرگوش انجن سے ٹکرایا، اس کے بعد جب جہاز نے اڑان بھری تو اس میں سے آواز آئی۔

مسافر نے بتایا کہ ’چند لمحوں میں انجن سے دھواں نکل رہا تھا اس کے پیچھے ایک بڑا آگ کا گولا تھا، پھر جہاز میں موجود ہر شخص گھبرانے لگا‘۔

تاہم جہاز نے 153 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کے ساتھ ڈینور میں بحفاظت ایجرجنسی لینڈنگ کی۔

جواب دیں

Back to top button