ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا
ڈیری فارمر ایسوسی یشن نے دودھ کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا ہے، اِس اضافے کے بعد بھینس کا دودھ 210 کی بجائے 220 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
ڈیری فارمر کے ازخود اضافہ کیخلاف موٹر سائیکل دودھ فروش یونین نے گوالا کالونی چندرائے روڈ پر احتجاج کیا ۔
دودھ فروش یونین کے صدر ارشاد گجر اور عبدالجبار گجر کا کہنا تھا کہ اگر قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو دودھ کی سپلائی روک دیں گے ،
سرکاری اور مارکیٹ نرخ نامے میں 50 روپے فی لیٹر کا بڑا فرق ہے دودھ کا سرکاری نرخ 170 روپے فی لیٹرہے جبکہ ڈیری فارمر اب 220 روپے فی لیٹر دے رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نرخ نامے پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، ڈپٹی کمشنر کے نرخ نامے کی موجودگی میں متوازی نظام سمجھ سے بالاتر ہے ۔
اگر دودھ کا ریٹ ہم بڑھاتے ہیں تو ہمارے چالان اور پرچے ہوتے ہیں ، موجودہ صورتحال کمشنر لاہور اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو نوٹس لینا چاہیے۔