میڈیکل کالج ایسا لائحہ عمل تیار کرے جو عالمی سطح پر فائدہ بخش ثابت ہو : پروفیسر محمد حبیب رضا

علی گڑھ ( رپورٹ: ٹی این بھارتی) تندرستی ہزا ر نعمت ہے محاورہ کی تکمیل کے لئے حکو مت ہند کے صحت عامہ ا دارے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی میں قائم جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے سیمینار ہال میں تیار شدہ ادویا ت کی نگرانی عنوان کے تحت ایک مباحثہ منعقد کیا گیا ۔
اس موقع پر میڈیکل کالج کے کو آرڈینیٹر پروفیسر سید ضیا الرحمان
نے استقبالیہ کلمات میں کہاکہ دور حاضر میں فار میسی میں تیار شدہ ادویات کی جانب توجہ مبذول کرنا اشد ضروری ہے ۔کیو نکہ اس کے زریعہ دوائیوں سے متعلق مسائل کا تدارک ممکن ہے ۔
بحیثیت مہمان خصوصی جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اینڈ ہا سپیٹل کے ڈین اور چیف میڈیکل سپر یٹینڈ ینٹ پروفیسر محمد حبیب نے پر مغز تقریر میں کہا کہ ایک اہم مو ضوع پر بحث و مباحٹہ کا انعقا د کیا گیا ہے ۔ اس کے خاطر خواہ نتائج نکلیں گے ۔ انھو ں نے پر زور ا ندازمیں کہا کہ ملک بھر میں قائم حکومت کے سا ڑھے سات سو میڈیکل کالجز میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کا لج اینڈ ہا سیٹل ہندوستان کے دس بلند پایہ اسپتالوں میں شامل ہے چنانچہ میڈیکل کالج کو ایسی حکمت عملی اختیار کرنا چا ہیئے جو نہ صرف ہندوستان بلکہ تمام عا لم کے لئے فائدہ بخش ثابت ہو ۔
حکو مت ہند کے شعبہ صحت پی وی پی آئی سے وابستہ سا ئینٹفک اسسٹینٹ ڈاکٹر آر ایس رے نے حکو مت ہند کی پا لیسیوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر رے نے و بائی بیماری کرو نا کے وقت تیار شدہ دوا ئیو ں اور ٹیکوں کی خاص نگرانی کے لئے ڈبلیو ایچ او کے ہمراہ ڈاکٹرز کی ٹیم مرتب کی گئ ۔ نتیجتا کرونا پر
قا بو کر لیا گیا ۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ اطفال ماہر امراض پرو فیسر کا مران افضل نے بچوں کی شرح آ بادی پر رائے ز نی کرتے ہوئے کہا بچو ں کی بیما رئوں کے پیش نظر تیار کی جانے والی اد ویات کی نگرانی اہم کام ہے مختلف کمپنیو ں میں تیار ہو نے والی دوا کی تاریخ کا گہرا مشاہدہ ضرو ری ہے ۔
گلوبل جی پی پی وی ای ہیلتھ کئیر پرا ئیویٹ لمیٹیڈ کے بانی ڈاکٹر ایم واصف خاں نے دوائیوں کی صنعت کا ری پر مفصل معلومات پیش کیں ۔ با ور رہے ڈاکٹر واصف نے بیرونی ممالک اور قو می سطح پر ادو یات کی نگرانی کے رہنما اصول بھی مرتب کئے ہیں ۔
پروگرام کا آ غاز ڈا کٹر عمار خالد نے تلاوت قر ان پاک کی سو رہ رحمان سے کیا ۔ جبکہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اینڈ ہا سپیٹل کی ڈپٹی کو آر ڈینیٹر ڈاکٹر عمرانہ مسعود نے پر خلوص انداز میں اظہار تشکر پیش کیا ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سوریہ سا ہو ، ڈا کٹر آئی رفعت خان اور ڈاکٹر این برہمنکار نے بخوبی انجام دئیے ۔