پاکستان

آئینی بینچ کیلئے جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کےلیے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ارکان کی شمولیت کے لیے ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے سے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کی آئینی بینچ میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 نئےججزکی شمولیت کےبعد آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button