پاکستان

اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈان نیوز کے مطابق لنڈی کوتل اور بالائی علاقوں کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے نے موٹر بہہ گئی جبکہ بارش سے موسم خوشگوار گرمی کی شدت میں کمی ہوئی، تاہم مختلف مقامات پر بارش و سیلاب سے روڈ بلاک ٹریفک روانگی متاثر ہوئی۔

اسی طرح ملک کے بالائی علاقے کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے بعد بالائی علاقوں موسم سرد ہوگیا۔

ادھر، سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ کوہاٹ، مردان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

دریں اثنا، وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ افسران فیلڈ میں موجود ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نشیبی علاقوں کے دورے کیے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ تھیں

ویدر اپڈیٹس پی کی نے مزید رپورٹ کیا کہ لنڈی کوتلمیں شدید بارش کے زیر اثر سیلابی صورتحال ہے جبکہ گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

ادھر، جاری ایک بیان میں خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) اسفندیار خٹک نے عوام کو یقین دلایا کہ پی ڈی ایم اے لنڈی کوتل، مردان اور دیگر اضلاع میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر ریلیف حاجی نیک محمد داوڑ کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں جبکہ نقصانات کا اندازہ لگانے اور معاوضے کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈی جی اسفندیار خٹک نے مزید کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے ریلیف، بحالی اور آبادکاری کے لیے وزیر کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پی ڈی ایم اے کے مرکزی دفتر میں ایمرجنسی رسپانس سنٹر 24 گھنٹے کام کر رہا ہے جبکہ ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری ٹول فری نمبر 1700 پر کال کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا، دیامر پولیس کے ترجمان راجا اشفاق نے چلاس میں سیلابی ریلے میں 2 بچے بہہ جانے کی تصدیق کی، ایک بچہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، دوسرے کو مزید علاج کے لیے اسلام آباد کے ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button