حیرت انگیزخبریں

تحفے کی صورت میں ملنے والا بم پھٹ گیا، یوکرینی جنرل ہلاک

یوکرین کا ایک فوجی جرنیل تحفے میں ملنے والے پارسل بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا، جنرل چستیا کوف کو ان کی سالگرہ کے نام پر تحفہ بھیجا گیا تھا۔

اس بات کی تصدیق یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ویلری زلوگنی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کی ہے، انہوں نے اپنے معاون گیناڈی چستیاکوف کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چستیاکوف کی موت انہیں سالگرہ پر بھیجے گئے ایک پارسل بم کے دھماکہ سے ہوئی جس میں مبینہ طور پر بم بھیجا گیا تھا۔

گیناڈی چستیاکوف کو ایک پارسل بھیجا گیا جس میں بارودی مواد تھا اسے کھولتے ہی پارسل بم دھماکے سے پھٹ گیا، یوکرینی جنرل نے سوگواران میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔ یوکرینی آرمی چیف نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پارسل بم کی وجوہات اور حالات کا تعین عدالتی تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔

اس سے قبل یوکرینی میڈیا نے یوکرین کی وزارت داخلہ کا بیان شایع کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ غفلت کے نتیجے میں دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فوجی عہدیدار کی جان چلی گئی جب کہ ان کے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button