پارٹیوں میں سیکس ڈرائیو ، نشے میں اضافے کی خواہش: سانپ کا زہر استعمال ہونے لگا

قارئین کو معلوم ہی ہوگا ریو پارٹیز کو عموماً خفیہ طور پر منظم کیا جاتا ہے۔ ایسی پارٹیز میں منشیات، شراب، موسیقی، رقص اور بعض اوقات سیکس جیسے عوامل بھی شامل ہوتے ہیں اور بھارت میں ایسی ریو پارٹیز کا ٹرینڈ حد سے زیادہ بڑھتا جارہا ہے۔
نشے اور سیکس کے حظ میں اضافے کے لئے اب سانپ کا زہر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارت کے متنازع یوٹیوبر اور گلوکار ایلویش یادیو پر ’ریو‘ پارٹیوں کے لیے سانپ کا زہر فراہم کرنے کا الزام ہے اور رواں ماہ 3 نومبر کو ایلویش سمیت چھ ملزمان کے خلاف ریو پارٹیوں میں سانپ کا زہر فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ مقدمہ رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کی تنظیم کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایلویش یادیو اپنے گینگ کے دیگر ارکان کے ساتھ نوئیڈا کے ایک فارم ہاؤس میں سانپ کے زہر اور زندہ سانپوں کے ساتھ ویڈیوز بتاتا ہے،
اس فارم ہاؤس میں ریو پارٹیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں سانپ کے زہر کو بطور منشیات استعمال کرنے کے علاوہ دیگر منشیات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ریو پارٹیوں میں غیرملکی خواتین کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔
یہ ایف آئی آر درج کروانے والی مینکا گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کئی دنوں سے ایلویش یادیو پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔
انھوں نے کہا کہ کوبرا کا زہر نکالنے پر سانپ کی ہلاکت ہو جاتی ہے۔ ملک میں کوبرا سانپ پہلے ہی بہت کم ہیں۔ انھیں پکڑنا اور منشیات کے طور پر ان کے زہر کا استعمال کرنا جرم ہے۔
انھوں نے کہا کہ سانپ کے زہر کا بطور نشہ استعمال جسم کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔