
میڈیا کی رپورٹ کے مطابقاڈیالہ جیل روڈ پر راولپنڈی کے نواحی علاقے گورکھ پور سے مشکوک بیگ برآمد ہوا، جس کی اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس نے سڑک کنارے مشکوک ڈیوائس دیکھ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا تھا، مشکوک ڈیوائس کو اڈیالہ جیل کے باہر کھلی جگہ میں رکھا گیا تھا، پولیس نے اسے اڈیالہ جیل پہنچایا۔
بی ڈی ایس اہلکاروں نے ڈیوائس میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی، اور ڈیوائس میں بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
بی ڈی ایس کے مطابق ڈیوائس میں ڈیڑھ کلو سے زائد دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ڈیوائس کس نے رکھا، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔