سیاسیات

کُرم میں ہر حال میں امن یقینی بنایا جائے گا، امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بیرسٹر سیف

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے واضح کیا کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کےمطابق کُرم میں ہرحال میں امن یقینی بنایاجائےگا اور امن دشمنوں سے ہرحال میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کُرم پرحملہ امن کو سبوتاژ کرنےکی مذموم سازش تھی، کُرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں اور علاقے میں پائیدار امن کیلیے انتظامیہ اور حکومت کےساتھ تعاون کریں۔

بیرسٹرسیف نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نےفائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلےکو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنےکے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائےگا۔

جواب دیں

Back to top button