پاکستان

کراچی: نمائش چورنگی پر جاری دھرنے کے دوران کشیدگی، 3 پولیس اہکار زخمی

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جاری دھرنے کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، مشتعل مظاہرین نے 4 موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی جبکہ 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر 6 روز سے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو نمائش سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) لایا گیا، اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

زخمی پولیس اہلکاروں میں اسٹیشن ہاؤس انسپیکٹر (ایس ایچ او) پاک کالونی اور 2 کانٹیبلز شامل ہیں۔

پولیس نے نمائش چورنگی کا کنٹرول سنبھال لیا اور احتجاج کرنے والون کا ٹینٹ اکھاڑ دیا جبکہ اہلکاروں پر اطراف کی گلیوں سے پتھراؤ بھی کیا گیا۔

ادھر، رضویہ سوسائٹی میں بھی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شیلنگ کی ہے۔

دوسری جانب، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں دھرنے کی آڑ میں متعدد موٹر سائیکلیں جلانے پر نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، احتجاج کا حق سب کو ہے، مگر اس طرح شہری املاک کو نقصان پہنچانا، شرانگیزی ہے، جنہوں نے گاڑیاں جلائیں اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button