پاکستان

کراچی پولیس چیف کے بیان کو دھرنوں کے خاتمے سے منسلک کرنا بے بنیاد ہے، ترجمان کی وضاحت

ترجمان کراچی پولیس نے اپنے چیف جاوید عالم اوڈھو کے دھرنے ختم کرانے سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں کے خاتمے سے ان بیان کو منسلک کرنا بے بنیاد ہے۔

ترجمان کراچی پولیس نے اپنے چیف کے دھرنے ختم کرانے سے متعلق وضاحتی بیان میں کہا کہ ان کا دھرنے ختم کروانے کا حکم غلط فہمی کا شاحسانہ ہے، دھرنوں کے خاتمے سے بیان کو منسلک کرنا بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں تھا، ان کا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ دھرنوں کو اس طرح منعقد کیا جائے کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔

یاد رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل ہی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا تھا کہ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے، کوشش ہے کہ آج رات تک دھرنے ختم کرا دیے جائیں، جو سڑکوں سے نہیں ہٹے گا تو پھر قانون کے مطابق اسے ہٹائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button