کھیل

آسٹریلوی میڈیا میں ویرات کوہلی کی بے عزتی

آسٹریلوی میڈیا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کی بے عزتی کرنا شروع کردی۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی کی آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنے اور چھیڑ چھاڑ کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے انہیں مسخرہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے پر آئی سی سی کی جانب سے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کرنے کے باوجود آسٹریلوی میڈیا اس معاملے کو بھولنے پر تیار نہیں ہے۔

ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ گزشتہ روز ہی کر دیا گیا تھا تاہم آج جمعہ کے مقامی اخباروں میں بھارتی کرکٹر کی بے عزتی کی گئی
ایک اخبار میں ویرات کوہلی کو ’مسخرہ کوہلی‘ لکھا گیا اور ساتھ ہی ان کے لیے ڈرپوک کا لفظ بھی استعمال کیا گیا۔

اس کے علاوہ مقامی میڈیا نے ویرات کوہلی کی تصویر کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔

لائیو میچ کے دوران ویرات کوہلی کی آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button