جرم و سزا

ہسپتال کے بیت الخلا میں سیکیورٹی گارڈ کی خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے بیت الخلا میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جب کہ پولیس نے ملزم شاہ زیب خان کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں سیکیورٹی گارڈ کو ملوث پایا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ خاتون اپنی 9 سالہ زیر علاج بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں موجود تھی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ متاثرہ خاتون واش روم گئی اور سیکیورٹی گارڈ زبردستی واش روم میں گھس گیا، جہاں اس نے خاتون کا ریپ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے ہسپتال کے عملے کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا اور احتجاجاً ہینڈ سینیٹائزر بھی پی لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملزم شاہزیب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button