حیرت انگیز
راجھستان میں سانولی دلہن کو دیکھتے ہی دولہا نے شادی سے انکار کردیا
راجستھان کےعلاقے جے پور سے ایک بارات مرزا پور کے ایک گاوں میں پہنچی ۔ لیکن دلہن کو دیکھتے ہی دولہا نے شادی کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد پولیس بلانی پڑگئی۔
گزشتہ منگل کو راجستھان کے جے پور کا ایک چھتریا خاندان بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر راج گڑھ علاقے کے ایک گاؤں پہنچا۔ شادی کا خواب آنکھوں میں سجائے دولہا باجے کے ساتھ بارات لے کر دلہن کو لینے کے لیے پہنچا۔
گھر پہنچنے کے بعد دولہا کو دلہن کے گھر والوں پر شک ہو گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شک مزید گہرا ہوتا چلا گیا۔ شادی کے وقت دلہن سانولی نظر آئی تو دولہے کے ارمان ایک لمحے میں چکنا چور ہو گئے۔ دولہےنے شادی سے انکار کر دیا۔
شادی میں موجود گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دیدی۔ پولیس موقع پر پہنچی، دولہا اور اس کے اہل خانہ کو تھانے لے گئی اور ان سے پوچھ گچھ کی۔ پھر بعد میں چھوڑ دیا۔