پاکستان

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری، اسکردو میں پارہ منفی 12 ریکارڈ

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، سب سے زیادہ ٹھنڈ اسکردو اور لیہہ میں پڑی، جہاں درجہ حرارت گر کر منفی 12 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح گلگت میں درجہ حرارت منفی 8، استور میں منفی 6 اور ہنزہ میں منفی 4 رہا۔

اسی طرح چترال اور دیر میں بھی پارہ منفی 5 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان میں بھی شدید سردی ہے، جہاں ضلع قلات میں پارہ گر کر منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مری میں درجہ حرارت منفی 2 رہا، سندھ میں سب سے زیادہ سردی مٹھی میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 2 ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر، ویدر اپڈیٹ پی کے نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ اسکردو میں شدید سردی کے نتیجے میں دریائے سندھ جم گیا۔

ویدر اپڈیٹ کے مطابق شہر قائد میں سرکاری طور پر کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button