بین الاقوامی

غزہ: اسرائیلی فوجی کے بھیس میں آنیوالے فلسطینی جنگجو کا اسرائیلی فوجیوں پر شہادت پسندانہ حملہ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے جنگجو نے اسرائیلی فوجیوں پر خودکش حملہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں القسام بریگیڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج دوپہر القسام بریگیڈز کے ایک جنگجو نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے اسنائپر اور اس کے معاون کو انتہائی قریب سے نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے کے ایک گھنٹے بعد وہی جنگجو، ایک اسرائیلی فوجی کا بھیس بدل کر 6 اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل ایک دستے کے درمیان داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

القسام بریگیڈز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز کا یہ خودکش حملہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج پر ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button