بین الاقوامی

شام میں افراتفری، ترکی سے وابستہ عناصر نے حساس دستاویزات چوری کر لیں

شام کے باخبر ذرائع نے ملک کی ہزاروں اہم دستاویزات اور حساس معلومات کی ترکی سے وابستہ عناصر کے ذریعے سرقت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز نے شامی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ترکی سے وابستہ مسلح عناصر نے حلب اور  دیگر شہروں میں شامی انٹیلی جنس سروس کی دستاویزات کا ایک بڑا حصہ ترک خفیہ ایجنسی کے زیر کنٹرول مخصوص مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

ان ذرائع نے مزید کہا کہ مذکورہ دستاویزات میں شام کی سابق حکومت سے متعلق دسیوں ہزار دستاویزات کا حساس ذخیرہ شامل ہے۔

مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے بھی شام میں جاری افراتفری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلح دہشت گردوں کے ذریعے اس آرکائیو کا ایک اور اہم حصہ اور حساس معلومات چرا لی ہیں۔

واضح رہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں سیاسی اور سلامتی کی صورتحال شدید متاثر ہوئی ہے اور ہر روز اس ملک میں لوٹ مار اور فسادات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button