بین الاقوامی

’یو کرین نے روسی جنرل کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی‘

یوکرین نے مبینہ طور پر ماسکو میں ایک ’خصوصی آپریشن‘ میں روسی جنرل ایگور کیریلوف کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے ذرائع نے رائٹرز اور اے ایف پی کو بتایا کہ جنرل کے قتل کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا اور وہ ایک ’جائز ہدف‘ تھے۔

یوکرین کے حکام نے کریلوف کو جنگی مجرم قرار دیا تھا اور اس پر الزام لگایا تھا کہ اس نے جنگ میں یوکرین کی افواج کے خلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دیا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی فیڈریشن کے تابکاری اور کیمیائی تحفظ کے دستوں کے سربراہ کا خاتمہ ایس بی یو کا کام ہے۔

کریلوف روسی سرزمین پر نشانہ بننے والے روسی فوج کے سب سے سینئر اہلکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button