جرم و سزا

گاڑی پر فائرنگ، رہنما اے این پی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن قتل

خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں گاڑی پر نا معلوم افرد نے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اور مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کو قتل کردیا گیا۔

نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر کی گئی فائرنگ کا واقعہ کرک کے علاقہ ٹیری میں پیش آیا، فائرنگ سے تحصیل کرک میں اے این پی کے جنرل سیکریٹری جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کا ایک سرکرم کارکن بھی دم توڑ گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق فوری طور پر دارات کی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ذمے داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button