کھیل

جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی میں علی مگسی کی گاڑی کو حادثہ

جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی میں علی مگسی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

فنشنگ لائن سے 25 کلو میٹر دور علی مگسی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تاہم وہ اور ان کے ساتھی ڈرائیور محفوظ رہے۔

جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے
دو کلومیٹر کے ٹریک پر فیصل شاہدی خیل کی پہلی پوزیشن رہی، آصف فضل دوسری، صاحبزادہ سلطان محمد علی تیسری اور نادر مگسی چوتھی پوزیشن پر رہے۔

اسٹاک کیٹیگری میں علی مگسی ٹاپ پوزیشن پر رہے۔

خواتین میں دینا پٹیل پہلے، ردا زینب دوسرے اور لالین اخونزادہ تیسرے نمبر پر آئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button