حیرت انگیز
شادی میں ڈالرز اور ریال کی برسات، نوٹ نچھاور کرنے کیلئے کنٹینر تیار کیا گیا
سیالکوٹ کے علاقے میترانوالی میں ہوئی ایک شادی میں دولہا کے دوستوں نے بارات میں ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی برسات کردی۔
نوٹ نچھاور کرنے کےلیے اسپیشل کنٹینر تیارکیا گیا تھا، جہاں سے دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ڈالر، ریال اور پاکستانی نوٹ نچھاور کیے۔
شادی میں گرم چادریں اور سوٹ بھی لٹائے گئے۔ دولہا رانا فیضان مسقط میں کاروبار کرتا ہے۔