کاروبار

2 برس میں آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز ادائیگی کی تفصیل سینیٹ میں پیش

وزارت پانی و بجلی نےگزشتہ 2 برسوں کے دوران انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) کو کپیسٹی چارجز کی مد میں کی گئی ادائیگی کی تفصیلات ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کردیں۔

وزارت نے محکمے سے متعلق سوالات کے تحریری جوابات سینیٹ میں پیش کردیے جن کے مطابق حکومت کے 180 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہیں۔

تحریری جواب کے مطابق سال 23-2022 میں 36آئی پی پیز کو 487 ارب روپے کیپسٹی ادائیگی کی گئی، سال 24-2023 میں 36 آئی پی پیز کو 923 ارب روپے کی کیپسٹی ادائیگی کی گئی، سال23-2022 میں 5 آئی پی پیز کو ان کی کپیسٹی ادائیگی سے50 فیصد زائد ادائیگی کی گئی، ان 5 آئی پی پیز کو 188 ارب روپے کی کیپسٹی ادائیگی کی گئی۔

اس میں بتایا گیا کہ چین پاور حب جنریشن کو 94 ارب، کروٹ پاور کمپنی کو 34 ارب، میرا پاور لمیٹڈ کو 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، نیلم جہلم ہائیڈور کمپنی کو 34ارب اور اسٹار ہائیڈور پاور لمیٹڈ کو 14 ارب روپے کی کپیسٹی ادائیگی کی گئی۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ سال 24-2023 میں 12 آئی پی پیز کو انکی کیپسٹی ادائیگی سے 50 فیصد زائد ادائیگی کی گئی، ان کمپنیز کو 769 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، چین پاور حب جنریشن کو 139 ارب، ہانینگ شیڈونگ انرجی کو 132 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، کروٹ پاور کمپنی کو 77 ارب روپے ، لکی الیکٹرک کمپنی کو 53 ارب، میرا پاور کو 16 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔

سینیٹ میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کو 102 ارب، اسٹار ہائیڈڑو کو 19 ارب، تھل نووا کو 34 ارب روپے ادا کیے گئے، تھر کول بلاک کو 105 ارب، تھر انرجی کو 31 ارب اور حب پاور کو 21 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔

وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب میں کہا کہ سال 23-2022 میں 5 اور 24-2023 میں 9 آئی پی پیز کو کیپسٹی ادائیگی کی گئی، ان آئی پی پیز نے 10 فیصد آپریٹ کیا یا مکمل غیر فعال رہے، ان 5 غیر فعال آئی پی پیز میں حب پاور کمپنی ،روش پاکستان پاور، فوجی کبیر والا پاور ،الٹرن انجری، ڈیوس انرجی شامل ہیں۔

2023-24 میں غیر فعال رہنے والی ان 9 کمپنیوں میں حب پاور کمپنی ، روش پاکستان پاور، فوجی کبیر والا پاور ،الٹرن انجری، ڈیوس انرجی شامل ہیں، تحریری جواب کے مطابق ان کے علاوہ چین پاور حب، پورٹ قاسم الیکٹرک کمپنی، صبا پاور کمپنی، پاک جین پاور بھی غیر فعال رہنے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button