کھیل

بھارتی بیٹر اسمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر اسمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں اسمرتی ماندھانا نے سینچری اسکور کی، یہ سینچری بھارت کو میچ تو نہ جتوا سکی لیکن بھارتی بیٹر نے ریکارڈ بُک میں نام درج کرا لیا۔

اسمرتی ماندھانا نے میچ میں 105 رنز اسکور کیے، یہ مجموعی طور پر اس سال ون ڈے فارمیٹ میں ان کی چوتھی سینچری تھی جس کی بدولت انہوں نے ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کرا لیا۔

اس سے قبل 7 ویمن کرکٹرز ایک سال میں 3 سینچریاں بنا چکی ہیں۔

اسمرتی ماندھانا کی اب ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی سینچریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button