گرل فرینڈکےکہنے پر ڈکیتی،کراچی میں مبینہ پولیس مقابلےکی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
کراچی کے علاقے پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں سنسنی خیر انکشافات ہوئے ہیں۔
3 دسمبر کو پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 نوجوان مارےگئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ گرل فرینڈ کےکہنے پر بلاول اپنے دوست نقاش کو لےکر واردات کے لیےگیا تھا۔ پوری واردات لڑکیوں نے پلان کی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مدعی مبارک شاہ کی بھتیجی صابرہ نے دیگر بہنوں سے مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔ مبارک شاہ اور اہل خانہ گھر سےگئے تو بھتیجی نے اطلاع دے دی۔ لڑکیوں نے اپنے دوستوں کو برقعے بھی فراہم کیے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں لڑکے برقعہ پہن کر مبارک شاہ کےگھر پہنچے،گھر کے باہر دکاندار نے جوتے دیکھ کر مالک مکان کو اطلاع کردی
پولیس نے مبینہ مقابلے میں 19 گولیاں چلنےکا دعویٰ کیا لیکن پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے اتنی گولیاں چلنےکے شواہد نہیں ملے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ساؤتھ کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔ واقعےمیں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقاتی رپورٹ میں کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔