بین الاقوامی

شام: بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کا مزار نذرِ آتش کردیا گیا

شام میں بشار الاسد کے والد اور ملک کے سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذرِ آتش کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بشار الاسد کے مزار کے اندر شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز میں وردیوں میں ملبوس مسلح افراد اور سادہ لباس میں ملبوس لوگوں کو مزار کے اندر دیکھا جاسکتا ہے۔

انسانی حقوق کی شامی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ اپوزیشن فورسز نے قرداحہ میں واقع حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی جانے والے تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن فوسز نے حافظ الاسد کی قبر کے مقام پر رکھے علامتی تابوت کو بھی نذر آتش کردیا۔

خیال رہے کہ حافظ الاسد 10 جون 2000 میں 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button