دادی کے مرنے سے پہلے لاکھوں کس طرح کمائیں؟
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے سال 2024 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات، ڈراموں، ٹیکنالوجیز، کھانوں کی ترکیبات اور کھیلوں کی فہرست کے ساتھ ساتھ گوگل سے پوچھے جانے والے سوالات کی فہرست بھی جاری کردی۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی بھی گوگل سرچ انجن پر بہت ساری معلومات تلاش کرتے ہیں اور گوگل پر مختلف سوالات کے جوابات تلاش کرتے ہیں۔
اس سال بھی پاکستانیوں نے گوگل پر حیران کن سوالات کے جوابات تلاش کیے، جن میں سے ایک سوال یہ بھی تھا کہ ’دادی کے مرنے سے پہلے لاکھوں روپے کیسے کمائے جائیں‘۔
حیران کن طور پر مذکورہ سوال کو پاکستان میں گوگل پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔
درج ذیل فہرست میں گوگل پر تلاش کیے جانے والے 10 بڑے سوال ہیں۔
1- پولنگ اسٹیشن کی تلاش کیسے کریں؟
2 – دادی کے مرنے سے پہلے لاکھوں کس طرح کمائیں
3- استعمال شدہ گاڑی کیسے خریدیں؟
4 – پھولوں کو کس طرح زیادہ دیر تک تازہ رکھنا ہے ؟
5 – کمپیوٹر میں یوٹیوب ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟
6 – سرمایہ کاری کے بغیر کیسے کمائیں؟
7 – اپنے چار سال کے بچے کو اشتراک کرنا کیسے سکھائیں؟
8 – جینز سے گھاس کا داغ کیسے نکالا جائے؟
9 – گھٹنے کی چوٹ کے بعد دوبارہ ورزش کس طرح شروع کی جائے؟
10 – ورلڈ کپ براہ راست کیسے دیکھیں؟