سپیشل رپورٹ

ملک ریاض کا دبئی میں جدید ترین شہر بنانے کا اعلان

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جدید شہر بنانے کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق تعمیراتی کمپنی بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے دبئی ساؤتھ میں جدید ترین شہر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن اور دبئی ایوی ایشن سٹی کے درمیان اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب جدید ماسٹر پلانڈ کمیونٹی کی تعمیر کا منصوبہ عالمی معیار کی رہائشی اور کمرشل سہولیات فراہم کرے گا۔

دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اور دبئی ساؤتھ کے ایگزیکٹو چیئرمین خلیفہ الزفین کا کہنا ہے کہ منصوبہ جدید ولاز، ٹاؤن ہاؤسز اور اپارٹمنٹس پر مشتمل ہو گا، بحریہ ٹاؤن کاجدید تعلیمی، طبی، اور تفریحی سہولیات سے مزین منصوبہ دبئی ساؤتھ عالمی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مرکز بنے گا
بی ٹی پراپرٹیز گروپ کے سی ای او احمد علی ریاض ملک کا کہنا ہےکہ اس منصوبے سے رہائشیوں کو مثالی طرز زندگی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، یہ منصوبہ دبئی کے تعمیراتی منظر نامے میں ایک نمایاں اضافہ کرے گا جبکہ بحریہ ٹاؤن کے نئے منصوبے سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت کو عالمی سطح پر پذیرائی ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button